بھٹکل 11/نومبر (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے ہائی اسکول ہیڈماسٹروں اور کمپوزٹ پی یو کالجوں کے پرنسپالوں کی تنظیم کی طرف سے ہوناور میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس و تہینتی اجلاس کے دوران بھٹکل تعلقہ کے کتور چنمارہائشی اسکول کے ۲ اساتذہ کی تہنیت کی گئی اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔
’کٹی منی پرتشٹھا ایوارڈ‘ پانے والے ایک سائنس ٹیچر کا نام وجے موگیر ہے جبکہ دوسرے ٹیچر کا نام گروراج نائک ہے جو حساب کا مضمون پڑھاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ امسال ایس ایس ایل سی امتحان میں ان دونوں اساتذہ کے مضامین میں طلبہ 100 فیصد کامیابی درج کی ہے۔اس کے علاوہ تعلقہ سطح پر طلبہ اوسط مارکس حاصل کرنے میں بھی بازی ماری ہے۔لہٰذااسکول کی تعلیمی ترقی میں ان دو اساتذہ کے اہم رول کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز دیا گیا۔
ایوارڈ تفویض کرنے کی کارروائی ودھان پریشد کے رکن اور سابق وزیر تعلیم بسواراج ہورٹّی اورمحکمہ تعلیمات عامہ بیلگاوی ڈیویژن کے کمشنر کے ہاتھوں انجام دی گئی۔